جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی 50 لاکھ پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے: ترک ایوان صدر

پیر 4-مارچ-2019

ترکی کے ایوان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک 50 لاکھ پناہ گزینوں کو اپنے ہاں پناہ دیے ہوئے ہے۔ ان میں 35 لاکھ شامی پناہ گزین شامل ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ترکی ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھرمیں اس وقت 7 کروڑ لوگ پناہ گزین کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ پناہ گزینوں میں شام، فلسطین، شمالی افریقا، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور دنیا کے دوسرے خطوں کے لوگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اس وقت 35 لاکھ شامی پناہ گزینوں سمیت 50 لاکھ پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔ شام کے بعد عراق کے پناہ گزین اور دوسرے ملکوں کے پناہ گزین بھی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں‌کے بحران کے حل میں ناکامی عالمی برادری کےلیے بڑا امتحان ہے۔ بہت سے ممالک پناہ گزینوں کے حوالےسے امتحان میں ناکام ہوئے ہیں۔

ابراہیم قالن کا کہنا تھا کہ بعض یورپی ملکوں میں 800 پناہ گزینوں کو داخلے کے معاملے پر بھی پارلیمنٹ میں بحث کی جاتی ہے جب کہ ترکی نے لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کی اور کوئی شکوہ نہیں کیا۔

مختصر لنک:

کاپی