دوشنبه 12/می/2025

یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاووں کا سلسلہ جاری

پیر 4-مارچ-2019

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی انتہا پسندوں کے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ کل تین مارچ اتوار کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول پر دھاوےبولے اور نقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اوار کو یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے قبلہ اول میں گھس کر مقددس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ قبلہ اول پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے وقت اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کو فوجی چھایونی میں تبدیل کر رکھا تھا۔

یہودی آباد کاروں کی مذہبی اشتعال انگیزی اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے وقت صہیونی پولیس کی بھاری نفری ان کے ہمراہ تھی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار روزانہ کی بنیاد قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ یہودی شرپسندوں کی ان سازشوں کا مقصد مسجد اقصیٰ کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی