پیاز کی بُو کو بہت سے لوگ پسند نہیں کرتے مگر پیاز کے طبی فواید سے کم لوگ ہی آگاہ ہوں گے۔
ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پیاز میں وٹامن C کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اینٹی آکسائیڈ، فلافونویڈ، نباتاتی کیمیائی مواد اور کئی دیگر طبی خواص شامل ہیں۔
ویسے تو پیازے کے ان گنت فواید ہیں مگر ذیل میں اس کے ۱۰ اہم ترین فواید بیان کیے جا رہے ہیں۔ سائنسی ویب سائیٹ’ڈیلی ہیلتھ’ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں اس کے ۱۰ طبی فواید بیان کیے گئے ہیں۔
۱۔ پیاز جسم میں سرطانی خلیات کو نشو نما پانے سے روکتا ہے
۲۔ جسم میں فشارخون کو مربوط اور متوازن کرنے میں مدد دیتا ہے
۳۔ جسم میں خون کی مقدار بہتر ہوتی اور کولسٹرول کی شرح مناسب ہوتی ہے
۴۔ معدے کے السرسے نجات دیتا ہے
۵۔ پیاز منہ کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔
۶۔ قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے
۷۔ نظام تنفنس کو بہتر کرتا ہے
۸۔ نکسیر سے بچائو میں مدد گار
۹۔ دل اور خون کی شریانوں کو تندرست کرتا
۱۰۔ جسم میں موجود زہریلے فاسد مادے نکالتا ہے