یکشنبه 17/نوامبر/2024

خالد مشعل کا مصر سے رہائی پانے فلسطینیوں کو ٹیلیفون، مبارک باد

ہفتہ 2-مارچ-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل نے حال ہی میں مصر کی قید سے رہا ہونے والے چار فلسطینی نوجوانوں کورہائی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رہا ہونے والے چاروں فلسطینیوں کو خالد مشعل نے الگ الک ٹیلیفون کرکے انہیں قید سے رہائی پرمبارک باد پیش کی۔

چاروں فلسطینی نوجوانوں نے خالد مشعل کی طرف سے رہائی پر مبارک باد دینے کا شکریہ ادا کیا۔ اس کےعلاوہ انہوں‌نے حماس کی قیادت کی طرف سے رہائی کی کوششوں پر قیادت کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

خیال رہے کہ چار فلسطینیوں  ياسر زنون، حسين الزبدة، عبد الله أبو الجبين اور عبد الدايم أبو لبدة 42 ماہ قبل غزہ سے مصر جاتے ہوئے گرفتار کر لیے گئے تھے۔ حماس کی طرف سے حال ہی میں کی جانے والی مفاہمتی کوششوں کے ذریعے ان کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی