شنبه 16/نوامبر/2024

خبردار، مرغی کا گوشت پکانے سے قبل مت دھوئیں!

جمعہ 1-مارچ-2019

عام طور پر مرغی کا گوشت پکانے سے قبل اسے دوھویا جاتا ہے مگر ماہرین صحت وخوراک نے کہا ہے کہ مرغی کا گوشت پکانے سے قبل دھونے کو نقصان دہ ہے۔ مرغی کا گوشت دوھونے سے کوئی فایدہ ہو یا نہ ہو مگر اس کا نقصان ضرور ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت پکانے سے تھوڑے دیرقبل دھونے کے اس کی طبی افادیت پر منفی اثرات مرتب ہوتےہیں۔ اس طرح دھونے سے اس پرموجود ایسے جراثیم جنہیں موجود رہنا چاہیے ختم ہوجاتے ہیں۔

سنہ 2017ء میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ 51 اعشاریہ 8 فی صد مرغی کے گوشت کے نمونوں میں دست لگانے والے بیکٹریا پائے گئے۔ سنہ 2011ء میں اس طرح کے بیکٹریاز کی تعداد 31 اعشاریہ 6 فی صدد سے زیادہ نہیں تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت دھونے سے اس پر موجود بیکٹریا وہاں‌سے باورچی خانے کے کسی دوسرے مقام پر منتقل ہوسکتے ہیں یا دوسری غذائوں میں داخل ہو سکتےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی