اسرائیلی فوج کے ایک حاضر سروس جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ماضی میں مسلط کی گئی جنگجوں میں اسلحہ اور گولہ بارود کی تباہی کے سوا اور کچھ حاصل نہیں ہوا۔
اسرائیل کے ٹی وی چینل 7 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ‘شاکید’ بریگیڈ کے سربراہ جنرل ‘امٹزیسان ‘ نے کہا کہ غزہ پرمسلط کی گئی تین جنگوں کا نتیجہ ‘صفر’ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ پر مسلط کی گئی تین جنگجوں کے دوران ہم نے دیکھا کہ اسرائیلی فوج بغیر تیاری کے میدان میں اتری۔ انہوں نے سابق آرمی سربراہان جنرل بینی گانٹز اور جنرل گیڈی اشکنزئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ منصوبہ بندی اور غیر واضح اھداف کے تحت جنگ میں حصہ لیا۔