جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی رکن پارلیمنٹ کی انتظامی قید کی تجدید

جمعہ 1-مارچ-2019

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی رکن پارلیمنٹ محمد مطلق ابو جحشیہ کی انتظامی قید میں دوسری بار چار ماہ کی توسیع کردی ہے۔

اسیر رہ نماء کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر ابو معاذ کو ان کے تین بیٹوں معاذ، متوکل اور مقداد کو رام اللہ  میں قائم ‘عوفر’ جیل میں قید رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے ابو جحیشہ اور ان کے بیٹے مقداد  کو چار چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان کی سزائوں میں چارماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

اسیر رہ نما کی اہلیہ کاکہنا تھا کہ ان کے شوہر متعدد امراض کا شکار ہیں جن میں ذیابیطس، بلند فشار خون، کان میں تکلیف اور انفیکشن جیسے عوارض کا شکار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی