چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی کھدائیوں کے باعث مسجد اقصیٰ کے قریب زمین دھنس گئی

جمعہ 1-مارچ-2019

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے اطراف میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے کی گئی کھدائیوں کے باعث کئی مقامات پر زمین دھنس گئی اور بڑے بڑے شگاف پڑ گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران سلوان کے مقام پر ہونے والی کھدائیوں کے باعث کئی مقامات سے زمین دھنس گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے سلوان میں زیرزمین سرنگوں کا ایک جال بنا رکھا ہے۔ کھدائیوں کے باعث دیوار براق، مسجد اقصیٰ کی بیرونی دیواروں اور مغربی سمت کی دیواروں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سلوان میں گرائونڈ کی دیوار، وادی حلوہ میں قائم کار پارکنگ اور دیگر مقامات پر زمین میں بڑے بڑے گڑے پڑ چکے ہیں۔
حالیہ بارشوں کے دوران زمین کے دھنسے اور شگاف پڑنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ قبلہ اول کی کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی