جمعه 15/نوامبر/2024

وطن سے محبت کی سزا، بزرگ فلسطینی کو اسرائیلی عدالت سے بھاری جرمانہ

جمعرات 28-فروری-2019

اسرائیل کی ایک عدالت نے ایک بزرگ فلسطینی سمیت کئی فلسطینیوں کو العراقیب قصبے کو صہیونی دشمن کے حوالے کرنے کے خلاف جدو جہد کرنے کی پاداش میں بھاری جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی مرکزی عدالت نے صیاح اطوری اور دیگر کو اپنے گھر خالی نہ کرنے اور بار بار العراقیب قصبے میں تعمیرات پرہزاروں شیکل جرمانوں کی سزا سنائی گئی ہے۔
صہیونی عدالت نے صیاح الطوری پرالزام عاید کیا ہے کہ وہ العراقیب گائوں میں موجود اپنے مکانات خالی نہیں‌ کر رہے ہیں۔

عدالت نے العراقیب گائوں خالی کرنے میں‌تاخیر کرنے والوں کو 150 سے 1000 شیکل تک جرمانہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ 69 سالہ الطوری مسلسل 10 ماہ سے اپنے گھر پر نظر بند ہیں اور اسرائیلی فوج ان پر العراقیب گائوں کو خالی کرنے کے خلاف جاری فلسطینیوں کی جدو جہد کے لیڈر کے طور پر پیش کرتی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی