جمعه 15/نوامبر/2024

مصر: ریلوے اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی،25 افراد جاں بحق

جمعرات 28-فروری-2019

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رمسیس کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر زور دار آگ لگنے سے درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں 24 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے جب کہ مصری ٹیلی وژن کا کہنا ہے کہ 20 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زخمیوں کی تعداد 40 ہے۔

مصر کی نیشنل ریلوے اتھارٹی کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین بے قابو ہو کر اسٹیشن پر کنکریٹ کی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔

دوسری جانب ریلوے اتھارٹی نے رمسیس اسٹیشن کو بند کر کے معائنہ اور صفائی مکمل ہونے تک تمام ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی ہے۔

مصری وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر ہشام عرفات نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کا مقصد غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کا تعین کر کے انہیں فوری طور پر عدالت کے کٹہرے میں پہنچانا ہے۔

حادثے کے بعد شہری دفاع کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈز کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور اسے ٹرینوں اور ملحقہ عمارتوں تک پہنچنے سے روک دیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی