فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے بدھ کے روز گرفتار کیے گئے 10 فلسطینیوں کی مدت حراست میں توسیع کرتے ہوئے انہیں آج جمعرات کو مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ‘کلب برائے اسیران’ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی بیت المقدس العیسویہ سے حراست میں لیے فلسیطنیوں میں سے ایک شہری اور قانون دان مدحت دیبہ کو رہا کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر کو ان کے وکلاء سے ملنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس سے گرفتار فلسطینیوں کو آج جمعرات کو عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد ان کی مدت حراست میں غیرمعینہ مدت کے لیے توسیع کی گئی ہے۔
قبل ازیں صہیونی حکام نے مدحت دیبہ کوعدالت میں پیش کیے بغیر ضمانت پر رہا کر دیا۔
انسانی حقوق کے مندوب جواد بولس نے بتایا کہ صہیونی حکام نے تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے رکن زکریا زبیدی اور مندوب برائے انسانی حقوق طارق برغوث کے ساتھ ملنے سے روک دیا گیا۔