دوشنبه 12/می/2025

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ کو حراست میں لے لیا

جمعرات 28-فروری-2019

اسرائیلی پولیس نے جمعرات کے روزایک کارروائی کے دوران مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو مسجد سے باہر نکلتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے ترجمان فراس الدبس نے بتایا کہ صہیونی پولیس نے قبلہ اول کے محافظ علی احمد کو باب الاسباط سے باہر آتے ہوئے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں ایک مقامی حراستی مرکزمنتقل کر دیا گیا ہے۔

علی حمد کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب دوسری جانب صہیونی فوج نے محکمہ اوقاف کے عہدیداروں کی بڑی تعداد کو حراست میں لے رکھا ہے۔

حال ہی میں اسرائیلی فوج اور نے مسجد اقصیٰ کے ‘باب رحمت’ میں گھس کر وہاں پر موجود فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد فلسطین بھرمیں صہیونی ریاست کے خلاف غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی