چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں جہادی مہم کے دوران القسام کمانڈر شہید

بدھ 27-فروری-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کا ایک نوجوان کمانڈر جنوبی غزہ میں جہادی مہم کے دوران جام شہادت نوش کرگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبسان الکبیر  میں ایک تربیتی مشق کے دوران مجاھد محمد ابراہیم قدیح سرنگ میں حرکت قلب بند ہونے سے جام شہادت نوش کرگئے۔

ادھرغزہ کی پٹی میں وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 سالہ ابراہیم قدیح جنوبی غزہ میں خان یونس میں ایک فوجی پرید کے دوران جام شہادت نوش کرگیا۔

مختصر لنک:

کاپی