چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘او آئی سی’ کی القدس سے فلسطینیوں‌کی بے دخلی کی مذمت

منگل 26-فروری-2019

اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی’ نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر وحشیانہ تشدد اور محکمہ اوقاف کے عہدیداروں کی قبلہ سے بے دخلی کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں القدس میں محکمہ اوقاف کے سربراہ الشیخ عبدالعظیم سلھب اور ان کے نائب الشیخ ناجح  بکیرات کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کے اقدام کو مذہبی اشتعال انگیزی، القدس کو یہودیانے اور فلسطینیوں کی مذہبی آزادی سلب کرنے کی سازش قراردیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ فلسطینی محکمہ اوقاف کے عہدیداروں کو قبلہ اول سے بے دخل کرنے کے تمام خطرناک نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے اقدامات مقدس مقامات کی بے حرمتی اورفلسطینیوں کے مذہبی حقوق پر حملہ ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے حرم قدسی پر پر اسرائیلی پابندیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ  اسرائیل کو فلسطین کے تاریخی اور مقدس مقامات کا تقدس پامال کرنے سے سختی سے رکا جائے۔

 

مختصر لنک:

کاپی