جرمنی سے تعلق رکھنے والے دو میاں بیوی نے منفرد سفر کیا۔ انہوں نے سات ملکوں کا سفر کیا مگر وہ بھی مفت میں۔
جی ہاں جرمنی کے اووی نیگال اور ان کی اہلیہ میکا نیگال نے 9 ماہ قبل مختلف ملکوں کی سیر شروع کی۔ انہوں نے 7 ممالک کا سفر نو ماہ میں مکمل کیا۔ اس دوران ان کا ایک دھیلہ بھی اس پر صرف نہیں ہوا۔ جرمنی سے شروع ہونے والا سفرترکی میں اختتام پذیر ہوا۔ دونوں میاں بیوی نے اپنی ملازمت ترک کی اور دنیا کی سیر شروع کی۔ انہوں نے اپنے سفر کا آغاز گنجان آباد شہر برلن سے شروع کیا۔
اس دوران انہوں نے نقد رقم خرچ نہیں کی البتہ وہ جہاں جاتے وہاں کام کرتے اور اس کے عوض انہیں طعام اور قیام کی سہولت مل جاتی۔
انہوں نے اپنا یہ منفرد سفر جرمنی سے شروع کیا اور اس کے بعد وہ پولینڈ، جمہوریہ چیک، آاسٹریا، بلغاریہ اور رومانیہ سے ہو کر ترکی کے شہر استنبول میں پہنچنے۔ اس کے بعد وہ ترکی کے ساحلی شہر انطالیہ اور ازمیر میں ٹھہریں گے۔