چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد سے دو فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا

پیر 25-فروری-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد سے دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ صہیونی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے شمالی غزہ کی سرحد پر سرحدی باڑ کو عبور کرتے ہوئے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخلے کی کوشش پر دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

عبرانی ویب سائیٹ ‘حدشوت 24’ کے مطابق دو غیر مسلح فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ دونوں فلسطینیوں کو تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ سرحد پر پٹرولنگ کے دوران  فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے دیسی ساختہ دستی بموں سے حملہ کیا گیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی فوج غزہ اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نے اور جانے والے فلسطینیوں کو حراست میں لے لیتی ہے۔ غزہ کےشہری روزگار کی تلاش کے لیے سنہ 1948ء علاقوں میں جاتے ہیں مگر صہیونی فوج ان پر دراندازی کا الزام عاید کرکے انہیں حراست میں لے لیتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی