جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں آئندہ جمعہ کو’باب رحمت’ کے عنوان سے مظاہروں کا اعلان

اتوار 24-فروری-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ہفتہ احتجاجی مظاہروں کی انتظامی کمیٹی نے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ کو غزہ کی مشرقی سرحد پر ہونے والے احتجاج کو قبلہ اول کے تاریخی دروازے ‘باب رحمت’ کے ساتھ موسوم کیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حق واپسی ریلیوں اورغزہ کی ناکہ بندی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی انتظامی کمیٹی نے آئندہ جُمعہ کو ہونے والے مظاہروں کے لیے ‘باب رحمت’ کا عنوان مقرر کیا ہے۔
انتظامی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس اور مسجد اقصیٰ فلسطینی قوم کے لیے ‘سرخ لکیر’ کی مانند ہے اور غزہ کے عوام احتجاجی مظاہروں کے دوران باب رحمت کے ساتھ ہرممکن یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں‌ نے ‘باب رحمت’ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا اور وہاں پر موجود فلسطینی نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی فلسطینی نمازیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی