جمعه 15/نوامبر/2024

افریقی ملک روانڈا میں اسرائیل کا پہلا سفارت خانہ قائم

ہفتہ 23-فروری-2019

اسرائیل اور افریقی ملک روانڈا میں پہلی بار سفارت تعلقات کے قیام کے بعد روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں اسرائیلی  سفارت خانہ کھول دیا گیا ہے۔

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو پر نشر کی گئی رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ روانڈا میں اسرائیلی سفیر رونی آدم نے اپنی سفارتی اسناد روانڈا کے وزیرخارجہ کو دے دیے ہیں۔

حال ہی میں روانڈا کے صدر پال گامی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

اسرائیلی سفیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بعض شعبوں میں مشترکہ منصبوں پرکام جاری رکھا جائے گا اور روانڈا دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

مختصر لنک:

کاپی