جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کے عالمی رہ نمائوں سے رابطے

جمعہ 22-فروری-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مسجد اقصیٰ اور القدس کو صہیونیوں کی جانب سے درپیش خطرات کے حوالے عالم اسلام، عرب رہماوں اور عالمی قیادت سے رابطے شروع کیے ہیں۔

حماس کے سیاسی شعبے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے مسجد اقصیٰ میں تازہ کشیدگی پر فلسطینی قیادت، عرب ممالک کے رہ نماوں اور عالم اسلام کے ساتھ رابطے کیے ہیں۔ اسماعیل ھنیہ نے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمۃ میں فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد، یہودیوں کی مذہبی غنڈہ گردی اور اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔

انہوں نے عالمی اور اسلامی قیادت سے بات چیت کے دوران قبلہ اول کے موثر دفاع کے لیے  مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زو دیا۔ انہوں نے کہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ کو صہیونیوں کے غاصبانہ پنجوں سے نجات دلانے کے لیے عالم اسلام کی سطح‌پر موثر حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی قیادت کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں تازہ کشیدگی اور اسرائیلی فوج کے مقدس مقام پر دھاووں کی روک تھام کے لیے رابطے جاری ہیں۔ اسماعیل ھنیہ نے عالم اسلام پر واضح کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازش کررہا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی