شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاھو کے خلاف نیا سیاسی اور انتخابی اتحاد تشکیل

جمعہ 22-فروری-2019

اسرائیل میں 9 اپریل 2019ء کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک طرف موجودہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کی جماعت’لیکوڈ’ ایک بار پھر اقتدار میں آنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور دوسری طرف دوسری سیاسی قوتیں اپنے اپنے میدان میں زور  آزمائی کررہی ہیں۔ اسرائیل کی  اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل بینی گانٹز کی جماعت ‘دفاع اسرائیل’ اور ‘یائیرلبید’ کی جماعت ‘یش عتید’ نے آئندہ انتخانات میں ایک نشان پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

دونوں جماعتوں کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ وہ نئے سیاسی اتحاد میں سابق آرمی چیف جنرل گابی اشکنزئی کو بھی شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔ انہیں توقع ہے کہ جنرل اشکنزئی بھی ان کے انتخابی اتحاد میں شامل ہوں گے۔

جنرل بینی گانٹز اور یائیر لبید کے درمیان قائم سیاسی اتحاد کے ساتھ دونوں نے آئندہ کا لائحہ عمل بھی مرتب کر لیا ہے۔ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کی صورت میں دونوں ملک کر حکومت بنائیں گے۔ پہلے اڑھائی سال جنرل بینی گانٹز اور دوسرے اڑھائی سال وزارت عظمیٰ یائیر لبید کو دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بینی گانٹز، یائیر لبید اور موشے یعلون اسرائیل کو ایک نئی سیاسی قیادت دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی