جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں غیر اعلانیہ کرفیو، اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک‌ڈائون

جمعہ 22-فروری-2019

قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں آج جمعہ کے روز غیراعلانیہ کرفیو لگانے کے بعد فلسطینیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک‌ڈائون شروع کیا ہے جس میں کم درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تازہ کریک ڈائون کا مقصد آج جمعہ کے روز فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روکنا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روزعلی الصباح اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور القدس کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس کی فلسطینی کالونیوں، سلوان، وادی الجوز، العیسویہ، الطور اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے اور کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے جانے والے شہریوں میں سے بعض کی شناخت فادي مطور، ،حجازي أبو صبيح، مراد مسك، جهاد قوس، زكريا البكري، وحيد البكري، عباده نجيب، مؤمن حشيم، محمد حزينه، إيهاب زغير، مصطفي أبو سنينه، حازم الشرباتي، لؤي عليان، رامي محيسن، محمد عليان،محمد خضر أبو الحمص، نديم الصفدي، عرين الزعانين، محمد زغير،جاد الغول، محمود مونس، أمجد غروف السمري، لؤئي نصر الدين، عمرو أبو عرفه، أحمد جابر،عبد الناصر عودة، محمد مأمون الرازم، وائل الرجبي، عدي محيسن، محمد حشيمه، خالد شريف، إياد بشير، فارس عويسات، أحمد شاهر السلايمة اور وإبراهيم النتشة کے ناموں سے کی گئی ہے۔

قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے مخطوطات مرکز کے ڈائریکٹر رضوان عمرو، دو سگے بھائیوں محمد ابو یوسف عاشور کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی