چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘ایمنسٹی’ کا مصر سے اپوزیشن رہ نمائوں کی پھانسی روکنے کا مطالبہ

جمعرات 21-فروری-2019

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘ ایمنسٹی انٹرنیشینل’ نے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے 9 رہ نمائوں کی سزائےموت پرعمل درآمد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ سابق پراسیکیوٹر جنرل ھشام برکات کے قتل کے جرم میں سزا پانے والے ملزمان نے اپیل کورٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ہوئےکہا تھا کہ ان سے زبردستی اور تشدد کے ذریعے اعتراف جرم کرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ھشام برکات کو 2015ء کو ایک بم دھماکے میں قتل کردیا گیا تھا۔ اس جرم میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے 9 رہ نمائوں پر مقدمہ چلایا گیا اور انہیں ھشام برکات کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہ نمائوں کے خلاف جعلی بنیادوں‌پر مقدمہ چلایا گیا اور ملزمان سے دوران حراست تشدد کے ذریعے اقبال جرم کرایا گیا تھا۔
ایمنسٹی نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ھشام برکات کے قتل کے جرم میں سزائے موت کا سامنا کرنے والے تمام ملزمان کو رہا کرے کیونکہ ان کے خلاف اس جرم میں ملوث ہونے کے کوئی‌ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی