گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے مسجد اقصیٰ پرحملے کے بعد بڑی القدس شہر کے کئی مقامات پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوںکی اطلاعات ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ سے متصل عیسویہ ٹائون میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کےدرمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کی تین نمازی خواتین کو 15 دن کے لیے قبلہ اول سے بے دخل کردیا گیا ہے۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا عیسویہ میں فلسطینی شہریوں نے قبلہ اول کے دفاع میں ایک ریلی نکالی جس میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ پر چڑھائی کرکے وہاں پرموجود فلسطینی نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی زخمی اور 19 کو حراست میں لے لیا گیا تھا صہیونی فوج کی اس وحشیانہ اشتعال انگیزی کے خلاف پورا فلسطین سراپا احتجاج ہے۔