یکشنبه 17/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر تشدد وحشیانہ کارروائی ہے

جمعرات 21-فروری-2019

اسلامی تعاون تنظیم’ او آئی سی’ نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے دھاوے اور نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کو غیرانسانی اور وحشیانہ کارروائی قرار دیتےہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الریاض میں قائم ‘او آئی سی’ کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں‌ خبردار کیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پراسرائیلی فوج کا حملہ خطرناک  اقدام ہے۔ اسرائیلی فوج کو نکیل نہ ڈال کر اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ اسلامی تعاون تنظیم مسجد اقصیٰ میں یہودی گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام پر قبلہ اول کےدفاع کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ بیان میں‌کہا گیا ہے کہ باب الرحمۃ میں اسرائیلی فوج کی یلغار اور نمازیوں پر تشدد وحشیانہ اقدام ہے اور اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کررہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ صرف اور صرف مسلمانوں کی ہے جس پر کسی دوسرے مذہب کا کوئی حق نہیں ہے۔ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی یلغار اور یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز دھاووں کی تمام ترذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوتی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی