جمعه 15/نوامبر/2024

‘باب الرحمۃ’ یہودیت کے نشانے پر!

جمعرات 21-فروری-2019

مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی سازشوں کے تسلسل کی ایک نئی کڑی قبلہ اول کے تاریخی دروازے ‘باب الرحمۃ’ بھی شامل ہے جو اس وقت صہیونی ریاست کی طرف سے ایک نیا نشانہ بنایا گیا ہے۔

دو روز پیشتر قابض صہیونی ریاست فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے ‘باب الرحمۃ’ کو تالےلگانے کے بعد وہاں پر موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ مقدس مقام میں گھسیٹا گیا۔ اس سارے اشتعال انگیز اور دہشت گردانہ واقعے کا مقصد مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم کی راہ ہموار کرنا اور مسلمانوں کے قبلہ اول کو یہودیت میں تبدیل کرنا ہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے ‘باب الرحمۃ’ کو خار دار تاریں لگا کر بند کردیا اور اس کی مشرقی سمت میں قبلہ اول تک رسائی روک دی گئی۔
فلسطینی محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ بیان میں‌کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے ‘باب الرحمۃ’ کو تالے لگائے اور اندر موجود فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کان نشانہ بنایا۔ باہر کھڑے فلسطینیوں پر لاٹھی چار کیا گیا اور ان پر اشک آور گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا۔

مسجد اقصیٰ کی مکانی تقسیم
مسجد اقصیٰ کے امور کے تجزیہ نگار رضوان عمرو نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی فوج نے ‘باب الرحمۃ’ کو منگل کے روز تالے لگائے مگر وہ عملا گذشتہ جمعہ کے روز سے قبلہ اول اور ‘باب الرحمۃ’ کو بند کرچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج ‘باب الرحمۃ’ کے حوالے سے جو بھی کھیل کھیل رہی ہےاس کا اصل مقصد مسجد اقصیٰ کی مکانی تقسیم کی سازش کو آگے بڑھانا’باب الرحمۃ’ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے شہریوں کو ‘باب الرحمۃ’ میں جمع ہو کر احتجاج سے روکنا شرمناک اقدام اور مقدس مقام کی مکانی تقسیم ہے۔

فن تعمیر کی یادگار
‘باب الرحمۃ’ مسجد اقصیٰ کے جنوب میں باب الاسباط  اور مشرقی دیوار سے 200 میٹر دور ہے۔ پرانے بیت المقدس کی مشرقی دیوار کا حصہ سمجھے جانے والے اس مقام کو فن تعمیر کی  بھی ایک تاریخی یاد گار سمجھا جاتا ہے۔
‘باب الرحمۃ’ مسجد اقصیٰ کے پرانے دروازوں میں سےایک ہے۔ اسے خلافت بنو امیہ کےدور میں تعمیر کیا گیا اور اس کےبانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسے عبدالملک بن مروان کے دور میں‌تعمیر کیا گیا تھا۔

‘باب الرحمۃ’ ایک باب عظیم ہے جس کی اونچائی 11 اعشاریہ 5 میٹر ہے۔ اس تک پہنچنے کے لیے مسجد اقصیٰ کےاندر سے ایک سیڑھی جاتی ہے۔ اس دروازے کے دو پاٹ ہیں اور ان دونوں کےدرمیان پتھر کا ایک ستون قائم ہے۔

‘باب الرحمۃ’ کے نام
مسجد اقصیٰ کے تاریخی دروازے ‘باب الرحمۃ’ کے کئی اور نام بھی ہیں۔ ان میں البوابۃ الدھریہ، باب توما، باب الحکم، باب القضا اور فرنگی اور مغربی  باب الذھبی کا نام دیتے ہیں جب کہ باب الرحمۃ اور باب التوبہ بھی کہا جاتا ہے۔

‘باب الرحمۃ’ کے سامنے دو جلیل القدر صحابہ کرام حضرت شداد بن اوس اور عبادۃ بن صامت الخزرعی رضی اللہ عنھما بھی آسودہ خاک ہیں۔

باب الرحمۃ قبرستان
مسجد اقصیٰ کی مغربی سمت میں‌داخل ہوتے ہی ‘باب الرحمۃ’ کی عمارت آتی ہے۔ یہ جگہ ذکر اذکار، نماز، دعائوں اور دیگر عبادات کےلیے مختص ہے۔ امام غزالی جب بیت المقدس میں کچھ عرصہ قیام پذیر ہوئے تو انہوں نے اسی جگہ اقامت اختیار کی تھی۔ وہ مسجد اقصیٰ میں تدریس کے فرائض انجام دیتے انہوں نے اپنی کتاب "احیاء العلوم” کا بیشتر حصہ مسجد اقصیٰ میں تصنیف کیا۔

سنہ1992ء کو  اسلامک کلچرل کمیٹی قائم ہوئی تو اس کا دفتر دعوتی سرگرمیوں کے لیے ‘باب الرحمۃ’ ہی کو مختص کیا گیا۔ سنہ 2003ء میں صہیونی ریاست نے اس کمیٹی پر پابندی عاید کردی تھی۔
‘باب الرحمۃ’ صرف دروازہ ہی نہیں بلکہ اس عمارت میں ایک بڑا ہال، ایک لائبریری  اور دیگر دفاتر بھی ہیں مگر سنہ 2003ء میں صہیونی فوج نے اس جگہ پر ‘دہشت گردانہ’ سرگرمیوں کا الزام عاید کرکے فلسطینیوں کو وہاں کسی بھی قسم کی سرگرمی سے روک دیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی