چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصنوعی مشروبات خطرناک امراض کا موجب بن سکتے ہیں

بدھ 20-فروری-2019

دنیا بھرمیں توانائی اور طاقت کے حصول کے لیے طرح طرح کے مصنوعی مشروبات استعمال کیے جاتےہیں مگر طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی قوت بخش مشروبات امراض قلب، دماغ اور کینسر کے خطرناک امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔

چین کی ‘شنخوا’ نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہرین صحت نے توانائی بخش مشروبات کو صحت کےلیے خطرناک قرار دیا ہے۔

گذشتہ ہفتے سائنسی جریدے’ اسٹرک’ میں ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ مصنوعی مشروبات کے دو ڈبے پیتا ہے اسے ہرطرح کے دماغی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں۔

تحقیق تیاری کے دوران امریکا کی 80 ہزار خواتین اور مردوں کو شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس تحقیق میں امریکا کے دوسرے اداروں کی مصنوعی مشروبات کے حوالے کی گئی تحقیقات کے نتائج بھی شامل کیے گئے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسی خواتین جن کے ہاں پہلے کینسر، امراض قلب، دماغ اور دیگر امراض کی کوئی علامت نہیں پائی گئی تھی توانائی بخش مصنوعی مشروبات کے کچھ عرصہ استعمال کے بعد ان میں خطرناک امراض کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔ ان امراض میں دل کے امراض، خون کی شریانوں کی بیماریاں، کینسر اور تمام نوعیت کے دماغی امراض کی علامات پائی گئیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی