فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم’ریڈ کراس’ کے زیراہتمام ایک نئی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش میں گذشتہ 50 سال سے فلسطینی شہریوں کی اسرائیلی زندانوں میں قید اپنے پیاروں سے ملاقاتوں کے سفری احوال کو تصاویر میں بیان کیا گیا ہے۔
اس تصویری نمائش کا اہتمام جنین میں القدس اوپن یونیورسٹی کے مقامی دفتر میںکیا گیا۔ اس تصویری نمائش میں ہزاروں ایسی تصاویرپیش کی گئی ہیں جو فلسطینی شہریوں کی اسرائیلی جیلوں میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کے سفر کے دوران لی گئیں۔ یہ تصاویر فلسطینی شہریوں کو درپیش مشکلات ہیں۔
ریڈ کراس کاکہنا ہے کہ گذشہ 50 سال کے دوران ایک لاکھ خاندانوں کو اسرائیلی زندانوں میں قید ان کے قریبی شہریوں سے ملاقات کرائی گئی۔
ریڈ کراس کی ڈائریکٹر دیما محاجنہ کا کہناہے کہ انسانی حقوق گروپ نے گذشتہ پانچ عشروں کے دوران غزہ اور غرب اردن کے ایک لاکھ سے زاید خاندانوں کی صہیونی زندانوں میں قید شہریوں سے ملاقات کرائی گئی۔