جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں آبادی کی اکثریت غذائی قلت کا شکار ہے:اونروا

منگل 19-فروری-2019

فلسطینی پناہ گزینوں کے عالمی ادارے ‘اونرو’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں آباد 13 لاکھ فلسطینی غذائی قلت کا شکار ہیں۔

‘اونروا’ کی طرف سے جاری رپورٹ کی ایک نقل  ‘مرکزاطلاعات فلسطین’ کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پراسرائیلی ریاست کی طرف سےمسلط کردہ ناکہ بندی کے باعث غزہ کی پٹی میں بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ناکہ بندی اور اسرائیلی پابندیوں کے باعث 68 فی صد خاندانوں کو غذائی کی کمی کا سامنا ہے۔

ادھر غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق ‘اوچا’ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہےکہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین کو ان کی طرف سےخطرہ نہ ہونے کے باوجود فائرنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری مارے جا رہےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سے پیوستہ جمعہ کو غزہ کی مشرقی سرحد پر اسرائیلی فوج نے گولیاں برسا کر دو کم عمر بچوں کو شہید کردیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی