چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان: اسپتال کی غفلت سے تین سالہ فلسطینی بچی جاں بحق

منگل 19-فروری-2019

لبنان میں‌ اسپتال میں داخل ایک فلسطینی بچی علاج علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث دم توڑ گئی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 3 سالہ ماریاتامر ابو عزارہ خون کے کینسر میں‌مبتلا تھی۔  اسے اسپتال میں داخل کیا گیا مگر  اسپتال میں علاج کی مناسب سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث اس کی زندگی نہ بچائی جاسکی۔
جاں بحق ہونے والی فلسطینی پناہ گزین بچی کے والدین کچھ عرصہ قبل شام سے نقل مکانی کرکے بیروت پہنچے تھے۔ بچی کے والدین کاکہنا ہے کہ ماریا کو علاج کے لیے ‘غسان حمود’ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔
والدین کا کہنا ہے کہ اسپتال انتطامیہ کی طرف سے انہیں ایک بڑی رقوم فیس کے طورپر ادا کرنے کو کہا گیا تھا اور اسپتال کی طرف سے بچی کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔ وہ علاج کے لیے اسپتال کی فیس ادا نہ کرسکے جس کےنتیجے میں بچی کی زندگی نہ بچائی جاسکی۔

مختصر لنک:

کاپی