چهارشنبه 30/آوریل/2025

قدرتی ہاتھ کی طرح کام کرنے والےپہلے مصنوعی ہاتھ کی پیوند کاری

پیر 18-فروری-2019

قدرتی اعضاء سے محروم افراد کے لیے مصنوعی اعضاء کی تیاری کا سلسلہ تو برسوں سے جاری ہے مگر پہلی بار ایک ایسا مصنوعی ہاتھ تیار کیا گیا ہے جو قدرتی ہاتھ ہی کی طرح کام کرتا ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کی خبریں شائع کرنے والی ویب سائیٹ’ڈیجیٹل جرنل’کے مطابق سویڈن کی چالمرز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا ہاتھ تیار کیا ہے جو قدرتی ہاتھ سے کافی مشابہت رکھتا رکھنے کے ساتھ انہی قدرتی خواص کا حامل ہے جو ایک فطری ہاتھ یا بازو میں ہوسکتے ہیں۔

یہ مصنوعی بازو ہاتھ سے محروم شخص کے بازو کے ساتھ پیوند کیا گیا۔الیکٹرک اور مصنوعی اعصاب سے تیار کردہ ہاتھو کو کنٹرول کرنے کے لیے اس کے اندر ایک ریمورٹ نصب ہے۔

اعضاء کی پیوند کاری کے میدان میں یہ غیرمعمولی پیش رفت ہے جو قدرتی اعضاء کے بہترین اور معیاری ہونے کی بھی علامت ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی