قطرکی حکومت نے مصر کے جزیرہ نما سیناء میں دو روز قبل ہونے والے حملے میں 15 فوجیوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔
قطری وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ان کا ملک جزیرہ نما سیناء میں مصری فوجیوں پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر دہشت گردی کے خلاف جنگ اور تشدد کے خلاف اپنے موقف پر قائم ہے، اس کے اسباب اور محرکت کچھ بھی ہوں، قطر دہشت گردی کی ہرشکل کی مذمت کرتا رہے گا۔
قطری وزیرخارجہ نے جزیرہ سیناء میں مصری فوجیوں کی ہلاکتوں سے متاثر ہونے والےشہریوں کے ساتھ ہمدردری کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔
ٌخیال رہے کہ مصر اور قطر کے درمیان جون 2017ء سے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔