شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی خواتین نجی حقوق اور اجتماع کے حقوق سے محروم

پیر 18-فروری-2019

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ’کلب برائے اسیران’ کے مطابق  اسرائیل کی ‘دامون’ نامی جیل میں قید کو فلسطینی خواتین کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے’دامون’ جیل میں قید خواتین کے نجی حقوق اور انہیں اجتماع کے حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔ خواتین ایک جگہ نماز کی ایک ساتھ ادائی نہیں کرسکتیں اور نہ ہی اجتماعی مطالعہ کرسکتی ہیں۔ وہ ورزش کے دوران بھی مجبور قیدیوں کا لباس پہننے پرمجبور ہوتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حراستی مرکز میں خواتین کو دست کاری کے سامان  اور مطالعے کی کتب سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی