صہیونی ریاست کا جبر ستم مسلسل جاری ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی اپنے گھر اور دیگر املاک اپنے ہاتھوں مسمار کرنے پر مجبور ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی فلسطین کے ام الفحم شہر میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری سے زبردستی اس کا مکان اس کے ہاتھوں مسمار کردیا۔
ویب سائیٹ ‘عرب 48’ کے مطابق صہیونی فوج نے ایک فلسطینی شہری عبداللہ نھاد جبارین کو اس کا زرعی فارم خود ہی مسمار کرنے پر مجبور کردیا۔
جبارین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اسے ایک نوٹس ارسال کیا جس میں اسے کہا گیا تھا وہ اپنے زرعی فارم کو فوری طورپر مسمار کریں۔ اس نےیہ فارم اور اس سے ملحقہ گودام ڈیڑھ ماہ قبل بنایا تھا۔
خیال رہے کہ فلسطینیوں کے گھروں اور ان کی املاک کی مسماری صہیونی فوج کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔