کویت کی حکومت نے باور کرایا ہے کہ حکومت اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خلاف اپنے موقف پر قائم ہے۔
کویت کے نائب وزیرخارجہ خالد الجاراللہ نے ایک بیان میںکہا کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کی تمام کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کویت اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے خلاف ہے او اس کی کسی صورت میںحمایت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وارسو کانفرنس میں کویت کی شرکت کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کویت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےقیام کی کوشش ررہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ پولینڈ میں ہونے والی مشرق وسطیٰ کانفرنس میں امریکا اور پولینڈ کی دعوت پر شرکت کی۔ ان دونوں ملکوں کے ساتھ ہمارے سفارتی تعلقات قائم ہیں اور کویت ان کا اتحادی ہے۔
خالد الجاراللہ کاکہنا تھا کہ وارساکانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں دیر امن کے قیام کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ وارسا کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ساتھ کئی عرب ممالک جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں بھی شریک تھے۔ ان میںقطر، کویت اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔ تاہم فلسطینی اتھارٹی نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا تھا۔