فلسطینیی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ جمعہ کے روز مشرقی البریج پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکا حسن نبیل نوفل شہید ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حسن نوفل کو گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں نے وسطی غزہ میں البریج کے مقام پر ایک ریلی کے دوران گولیاں مارکر زخمی کردیا تھا۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو البریج میں نکالی جانے والی ریلی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ حسن شلبی اور 17 سالہ حمزہ آشتیوی شہدی اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے 30مارچ 2018ء سے غزہ میں ہونے والے عظیم الشان حق واپسی مارچ کی ہفتہ وار ریلیوں پر طاقت کے استعمال کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 270 فلسطینی شہید اور 27 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔ 11 شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں جب کہ زخمی ہونے والے 500 افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔