چهارشنبه 14/می/2025

‘مریض بچاو’ مہم کے دوران غزہ میں 70 فلسطینی مریضوں کے آپریشن

بدھ 13-فروری-2019

رواں ماہ فروری کے اوائل میں غزہ کی پٹی میں سماجی تنظیموں نے ‘مریض بچاو’ کے عنوان سے ایک مہم شروع کی تھی۔ اس مہم کے دوران اب تک غزہ کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 70 مریضوں کی سرجری کے ذریعے علاج کیا گیا۔

مہم کے ایک رکن انجینیر محمد حسنہ نےمرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مہم صرف مریضوں کی معاونت تک محدود نہیں بلکہ انہوں نے گذشتہ ہفتے کے دوران غزہ کی پٹی میں 16 غریب خاندانوں کو ان کے گھروں کی تعمیر میں مدد کی تھی۔ مکانات کی مرمت کا کام اب بھی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو ماہ سے جاری مہم کے دوران انہوں‌نے غزہ میں شہریوں کو سردی سے بچے میں مدد کے لیے ایندھن، خوراک، اسکول کے بچوں کو یونیفارم، غزہ کےسیکڑوں یتیم بچوں کی کفالت، دسیوں بچوں کی طلبہ کی اسکول فیسیں‌بھی ادا کی گئیں۔

غزہ کی پٹی میں’مریض بچائو’ مہم فروری کے اوائل میں شروع کی گھی تھی۔ اس کا مقصد غزہ کے اسپتالوں میں ان مریضوں کے علاج میں‌معاونت کرنا تھا جن کی سرجری کی سفارش کی گئی ہے۔ ان کا ہدف ایسے 100 مریضوں کی سرجری کرنا ہے اور وہ اب تک 70 کیسز نمٹا چکے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی