جمعه 15/نوامبر/2024

القدس میں صحابہ کرام کی قبروں پر ہوٹل بنانے کا صہیونی منصوبہ

منگل 12-فروری-2019

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم ایک تاریخ اسلامی قبرستان کا وجود صہیونی غنڈہ گردی اور یہودیانے کی سازشوں کے باعث خطرے سے دوچار ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی انتظامیہ نے گذشتہ روز القدس شہر کی تاریخی دیواروں سے متصل صدیوں پرانے ’مامن اللہ‘ قبرستان میں بلڈوزورں کی مدد سے کئی قبریں اکھاڑی پھینکیں۔

بیت المقدس میں مساجد اور قبرستان کی دیکھ بحال کی ذمہ دار فلسطینی کمیٹی  نے بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے بلڈوزر کی مدد مامن اللہ قبرستان کی حفاظتی دیوار مسمار کرنے کے بعد اس کی مغربی سمت میں کئی پرانی قبریں بھی اکھاڑ پھینکیں۔

اس سے قبل  بھی اسرائیل بیت المقدس کے تاریخی قبرستان مامن اللہ اور کئی دوسرے قبرستان بھی اسی طرح کی صہیونی جارحیت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
صہیونی حکام ‘مامن اللہ’ قبرستان میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے ہیں۔ صہیونی حکام نے صحابہ کرام اور بزرگان دین کی قبروں پر ہوٹل، ریستوران اور کئی دیگر سیاحتی اور کمرشل عمارتیں تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی