شنبه 03/می/2025

شام کے سرحدی شہر القنیطرہ میں اسرائیلی فوج کا زمینی اور فضائی

منگل 12-فروری-2019

شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ملک کے جنوبی علاقے القنیطرہ میں متعدد اہداف پر بمباری کی ہے تاہم اس بمباری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

شامی خبر رساں ادارے’سانا’ کے مطابق اسرائیل نے ٹینکوں سے القنیطرہ میں تباہ شدہ اسپتال پر گولے داغے۔ اس کے علاوہ جباثا الخشب ، تل الدرعیہ اور دیگر مقامات پر بھی ٹینکوں سے گولہ باری کے ساتھ جنگی طیاروں سے بھی بمباری کی گئی۔ اس بمباری کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

‘سانا’ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں‌بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سوموار کی شام مقامی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے جباتا الخشب میں تل الضھور کے مقام پر گولہ باری کی۔ اس کے بعد تل ادرعیا، تل خالد میں بھی گولہ باری کی گئی۔ بعد ازاں 6:50 پر القنیطرہ کے اسپتال پر ڈرون طیارے کی مدد سے چار میزائل دغے گئے۔ان میں ایک میزائل شامی فوج کے ایک اڈے کے قریب گرا ہے تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ البتہ غیرمعمولی مادی نقصان پہنچا ہے۔

‘سانا’ نے عسکری ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے وادی گولان کی سرحد کے قریب متعدد دیہات پر بھی گولہ باری کی۔

سرحدی علاقے درایہ میں متعدد حملے کئے گئے۔ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ‘آبزر ویٹری’ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے القنیطرہ میں شامی فوج کی متعدد  تنصیبات جن میں ایک رصدگاہ بھی شامل پر گولہ باری کی جس کےنتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں‌نے حملے کا ہدف بننے والی تنصیبات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کی ترجمان نے شام میں القنطیرہ کے مقام پر گولہ باری اور بمباری کے شامی دعوے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی