چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ میں بس حادثے میں دو صہیونی ہلاک 35 زخمی

پیر 11-فروری-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بس کے حادثے کےنتیجے میں کم سے کم 2 صہیونی ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔

عبرانی ویب سائیٹ ‘0404’ کے مطابق ایک مسافر بس اور کار میں ہونے والےتصادم میں 2 صہیونی ہلاک اور تین درجن زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق مغربی رام اللہ میں بیت حورون یہودی کالونی میں شاہراہ ‘443’ پر پیش آنے والے حادثے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

تمام زخمیوں کو علاج کے لیے القدس کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر ایک دوسری نیوز ویب سائیٹ’مفزاک لایو’ کے مطابق حادثے میں 41 یہودی آبا کار زخمی ہوئے۔ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جب کہ پانچ کو دریانے درجے کےزخمی آئے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی