چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون،22 فلسطینی گرفتار

پیر 11-فروری-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج سوموار کو اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں کی دیواریں پھلانگ کراندر موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب اور بڑی عمر کے مردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر قابض فوج نے تلاشی کی آڑ میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن میں چھاپوں کے دوران 22 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں بعض 18 سال سے کم عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر سے تین، دورا سے ایک اور بیت ریما سے 3 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں الخضر قصبے سے تین فلسطینی نوجوانوں، سابق اسیر ابراہیم ھانی صومام اور جنین سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے 14 سالہ ابراہیم حسن عیسیٰ، اور کریم محمد دعدوع کے علاوہ خضرقصبے سے 18 سالہ احمد علی عیسیٰ کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی