چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: فلسطینیوں کی سیکڑوں دونم ارضی پر اسرائیلی بلڈوزر چڑھا دیےگئے

اتوار 10-فروری-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں پر اسرائیلی حکام نے بلڈورزوں کی مدد سے کھدائی شروع کر دی ہے۔

مرزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کی موجودگی میں سلفیت کے شمال مغربی قصبوں میں زرعی زمینوں پر کھدائی کی گئی۔ تازہ کھدائیوں کامقصد یہودی کالونیوں کو مزید وسعت دینا ہے۔

ادھر کفل حارس بلدیہ کے فلسطینی حکام کو اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکام وہاں پر 2800 میٹر طویل اور 8 میٹر چوڑی ایک سوریج لائن بنا رہی ہے۔

فلسطینی تجزیہ نگارخالد معالی کا کہناہے کہ سوریج لائن فلسطینیوں کی سیکڑوں اراضی کھدائی سے فلسطینیوں‌کی سیکڑوں اراضی پرقبضے کا ایک بہانہ ہے۔ قابض حکام نے  اس کھدائی کی آڑ میں سیکڑوں برس پرانے درخت تک کاٹ ڈالے۔

 

مختصر لنک:

کاپی