فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم ‘برج اللقلق سماجی سوسائٹی’ کی طرف سے ترکی کی ‘فاکت اکرات’ نامی تنظیم کے تعاون سے ایک الیکٹرانک گیم تیار کی ہے جس کی مدد سے مسجد اقصیٰ کی سیکیورٹی کے امور کی آگاہی کو یقینی بنانا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز القدس میں دفاع الاقصیٰ الیکٹرانک گیم کے تحفظ کے لیے تیار کردہ گیم کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برج اللقلق کے ڈائریکٹر منتصر ادکیدک نے کہا کہ گیم کا مقصد مسجد اقصیٰ کے بارے میں معلومات عام کرنے کے ساتھ قبلہ اول کے دفاع کے کلچر کوعام کرنا اور زندگی کے تمام شعبوں بالخصوس مسلمانوں کے ہاں قبلہ اول کی اہمیت کا اجاگر کرانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس گیم کی مدد سے ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ فلسطینیوںکو مسجد اقصیٰ کے دفاع کے حوالے سے کیا کیا مشکلات درپیش ہیں اور وہ ان مشکلات کس طرح مقابلہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک گیم کی مدد سے اسے کھیلنے والا مسجد کے اہم مقامات کو دیکھ سکتا اور ان کا تعارف حاصل کرسکتا ہے۔
مسجد اقصیٰ کے تعارف کے حوالے سے تیار کردہ الیکٹرانک گیم کے چار مراحل ہیں۔ پہلا زائر، دوسرا محافظ، تیسرا سادن اور چوتھا مرشد یعنی گائیڈ کا ہے۔ آخری مرحلے پر گیم کھیلنے والے کو مراکشی دروازے کی چابی ملتی ہے جو یہ چابی حاصل کرلیتا ہے وہ گویا مسجد اقصٰی کو آزاد کرلیتا ہے۔