چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کے القدس میں دھاوے، شہید کے بینر اور پوسٹر پھاڑ ڈالے

ہفتہ 9-فروری-2019

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور شہید فلسطینی فارس بارود کی شہادت کے حوالے سے لگائے گئے بینرز اور پوسٹر پھاڑ ڈالے۔
 
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے وسطی القدس کے علاقے العیسویہ میں چھاپے مارے اور شہید فلسطینی فارس بارود کی یاد میں لگائے گئے پوسٹر اور بینر پھاڑ ڈالے۔
 
خیال رہے کی 51 سالہ فارس بارود دو روز قبل اسرائیل کی جیل میں علاج رہنے کے باعث جام شہادت نوش کرگئے تھے۔ وہ مسلسل 28 سال تک اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل تھے اور دوران حراست نہیں طویل عرصے تک لا علاج اور غیرانسانی ماحول میں رکھا گیا جو ان کی شہادت ک سبب بنا۔

مختصر لنک:

کاپی