چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جلادوں نے ایک اور فلسطینی قیدی کو تشدد کر کے شہید کر ڈالا

ہفتہ 9-فروری-2019

قابض صہیونی ریاست کے جلادوں نے ایک اور فلسطینی قیدی کو دوران حراست انسانیت سوز تشدد کرکے شہید کردیا۔ ایک ہفتے میں اسرائیلی زندانوں میں جام شہادت نوش کرنے والا یہ دوسرا فلسطینی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کےشمالی شہر نابلس کے رہائشی 36 سالہ یاسر حامد اشتیہ ‘بئرسبع’ کی جیل میں پابند سلاسل تھے۔ رات کےوقت انہیں صہیونی جلادوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور حالت خراب ہونے کے بعد اسے کال ٹھڑی میں پھینک دیا گیا جہاں صبح دوسرے قیدیوں‌نے اسے مردہ حالت میں پایا۔

فلسطینی وزارت صحت نے اشتیہ کی اسرائیلی جیل میں دوران حراست شہادت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یاسر اشتیہ کی موت تشدد اور علاج میں‌مجرمانہ غفلت کےباعث ہوئی ہے۔
شہید یاسر حامد اشتیہ کو 2009ء میں یہودی آباد کاروں کے قتل کے الزام میں عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔

رواں ہفتے غزہ کی پٹی کے 51 سالہ فارس بارود کو بھی اسرائیلی زندان میں شہید کردیا گیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی