اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے جس پر دو روز قبل مقبوضہ بیت المقدس میں ایک یہودی آباد کار کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے ایک خفیہ کارروائی میں 19 سالہ ایک لڑکی کو حراست میں لیا ہے جس نے مبینہ طورپر دو روز قبل القدس میں ‘اوری انسباخر’ کالونی میں ایک یہودی خاتون کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔
عسکری ذرائع کا کہناہے کہ فلسطینی لڑکی نے قومی بنیادوں پر ایک یہودی خاتون وک قتل کیا ہے۔
دو روز قبل یہودی خاتون کو جبال القدس میں درختوں کے درمیان سے مردہ پایا گای تھا۔ اس پر چاقو کے وار کیے گئے تھے۔ اسرائیلی پولیس نے خاتون کے قتل کے حوالے سے فوری تحقیقات شروع کردی تھیں۔