چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقیں اتوار کو شروع ہوں گی

جمعہ 8-فروری-2019

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں آئندہ ہفتے شروع ہوں گی۔

اسرائیلی فوج کی ویب سائیٹ پر جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں’جونیبر فالکن 2019′ آئندہ اتوار کو شروع ہوں گی جو جمعرات تک جاری رہیں گی۔

ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی تیاری کئی پہلے شروع کردی گئی تھی۔ دونوں‌ ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقوں سے قبل مشقوں کے لیے مختص علاقے میں لاجسٹک آلات نصب کرنے کے ساتھ دیگر ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

ان مشقوں میں اسرائیلی فضائیہ کے 300 اور امریکی اور 400 اسرائیلی فوجی حصہ لیں گے جن کا انتخاب مختلف یونٹوں سے کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی