اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کی قیادت نے مصر کے دورے کے دوران جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر الشیخ احمد الطیب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پرعرب لیگ کے سربراہ نے کہا کہ فلسطین، مسجد اقصیٰ اور القدس جامعہ الازھر کی پہلی ترجیح ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ الازھر کے سربراہ نے حماس کی قیادت کویقین دلایا کہ مصری قوم اور جامعہ الازھر کے سربراہ فلسطینی قوم کی ہر ممکن مدد اور غزہ کے عوام کے مسائل کے حل میں ہر ممکن مدد کریں گے۔
اس موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نے جامعہ الازھر کے سربراہ کو فلسطین کی تازہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبلہ اول، بیت المقدس اور فلسطین کی تمام مقدسات کو صہیونی دشمن کی طرف سے منظم حملوں کا سامنا ہے اور اسرائیل عالمی اسلام کی خاموشی اور عالمی برادری کی لاپرواہی سے فایدہ اٹھا کر قبلہ اول اور القدس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔