چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں گیس کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی،12 افراد زخمی

جمعرات 7-فروری-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں گیس اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آتش زدگی کا یہ واقعہ غزہ کے خان یونس شہر میں المنارہ کالونی میں گھریلو استعمال کے گیس کے ایک گودام میں پیش آیا۔

جھلس کر زخمی ہونے والوں میں فائر بریگیڈ کے پانچ کارکن بھی شامل ہیں۔ مقامی شہریوں کا  کہنا ہے کہ آگ ایک گیس ٹینکر میں ہونے والے دھماکے سے لگی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی