اسرائیلی حکام اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ’فیس بک’ کے عہدیداروں کے درمیان ہونے والے ایک اجلاس میں آئندہ اپریل میں صہیونی ریاست کے پارلیمانی انتخابات میں غیرملکی مداخلت کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون سے اتفاق کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دو روز قبل ‘فیس بک’ اور اسرائیلی حکام کی اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں نو اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں غیرملکی مداخلت کے امکانات پر غور کیا گیا۔
اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے اسرائیلی حکومت کو یقین دلایا ہے کہ وہ انتخابات سے قبل اور دوران اسرائیل کے انتخابی عمل پراثرانداز ہونے والے غیرملکی اشتہارات کو اسرائیل میں بلاک کریں گے۔ اس کےعلاوہ فیس بک وہ انتخابات پر اثرا انداز ہونے والے پروپیگنڈہ مواد کو بھی اسرائیل میں شائع نہیں کرے گا۔