جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے کانگریس میں بل منظور

جمعرات 7-فروری-2019

امریکی سینٹ میں اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی عالمی تحریک اور اس کے ساتھ وابستہ عالمی کارکنوں کو سزا دینے کے لیے ایک نیا بل منظور کیا گیا ہے۔ اس بل کی منظوری کے بعد امریکا میں اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والے اداروں، تنظیموں اور شخصیات کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

کانگریس میں ایک دوسرے بل میں بھی ترمیم کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ شام سے اچانک امریکی فوج کی واپسی کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔

اسرائیلی بائیکاٹ تحریک کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کے لیے پیش کردہ بل پر رائے شماری کےدوران 77 ارکان نے حمایت جبکہ 23 نے مخالفت کی۔ 

 تاہم اس بل پرعمل درآمد کے لیےایوان نمائندگان کی طرف سے بھی منظوری بھیی ضروری ہے۔ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے۔ فلسطینیوں کے حوالے سے ایوان نمائندگان میں‌ بھی کسی بڑے بریک تھرو کی امید نہیں کیونکہ امریکی حکومت پہلے ہی فلسطینیوں کے خلاف کافی پابندیاں عاید کرچکی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی